راولپنڈی (سی این پی )راولپنڈی میں عمر رسیدہ شہری کو نوجوان لڑکی کا عشق کے ڈوبا،ملاقات کا اہتمام کرتے کرتے اپنی ہڈی پسلی ایک کروا بیٹھے،لاکھوں روپے کا نقصان بھی کروا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسلام آباد کی ملزمہ کو تلاش کرنا شروع کر دیا،گزشتہ روز ایک دلچسپ سی درخواست تھانہ صدر بیرونی کو موصول ہوئی جس میں محمد شفیق نے التماس کی کہ انہیں ایک دن کال موصول ہوئی جو کہ نازیہ نامی لڑکی کی تھی اور ان سے گپ شپ شروع ہو گئی
مورخہ پندرہ جولائی کو اس لڑکی ملاقات کی ضد کی تو سائل انہیں اپنی گاڑی نمبری آر ایل بی 4573 پر ترامڑی چوک چلا گیا،نازیہ کو لیکر راولپنڈی ائیر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی گھر میں داخل ہوا تو اسی اثناء میں تین نامعلوم مسلح اشخاص بھی ا گئے جنہوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر آدھ موہ کر دیا،فرخواست گزار نے کہا کہ وہ ملزمان اس لڑکی کو ساتھ لیکر میری گاڑی بمعہ کاغذات اور اے ٹی ایم کارڈ ساتھ لے گئے،پولیس نے مذکورہ عاشق کی داستان سن کر زیر دفعہ 392مقدمہ نمبر 983/22درج کرکے تفتیش شروع کر دی،دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کی عمر 70سال کے قریب ہے اور وہ اس عمر میں دھوکہ کھا گئے