اسلام آباد/فائرنگ کا واقعہ، مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش،موٹرسائیکل سواروں نے پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد/فائرنگ کا واقعہ ایگل سکواڈ کے جوان جی ٹی روڈ پر سنیپ چیکنگ کررہے تھے۔ جوانوں نے ایک مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے دو جوان ذاکر اور یاسر زخمی ہوگئے۔ زخمی جوانوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں جوانوں کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آئی جی اسلام آباد سمیت سینئیر افسران ہسپتال میں موجود ہیں ترجمان اسلام آباد پولیس