اسلام آباد(سی این پی)ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر تعینات ڈیوٹی پوائنٹس کی خصوصی چیکنگ،متعلقہ زونل ڈی ایس پیز کو رش پوائنٹس کی نشاندہی کرکے پوائنٹس پراضافی ڈیوٹی لگانے کی ہدایت،حادثات کے انسداد کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے،شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جائے، ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے ہم نے ایک جدید سائنسی انقلابی لائحہ عمل ترتیب دیا ہے،ان اقدامات کے ثمرات سے عوام بہت جلد مستفید ہو گی،ہم ان مسائل کو حل کرنے کا عزم صمیم لیکر آئے ہیں اور نشاء اللہ ہم اپنے عملی اقدامات سے عوام کو باور کرائیں گے کہ ہم یہ مسائل ٹھوس بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا اولین فرض ہے کہ شہریوں کودرپیش مشکلات کو دور کریں اس سلسلے میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے رکاوٹوں کودور کیا جائے،خصوصاّ دفتری اوقات میں ٹریفک کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس کو بحال رکھنے کے لئے تمام ترضروری اقدامات کئے جائیں،ایس ایس پی ٹریفک تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال نے شہریوں کی ٹریفک سے متعلقہ درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے اسلام آبادکی مختلف شاہراہوں ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ،سری نگر ہائی وے،آئی جے پی سمیت مختلف شاہراہوں کا دورہ کیااورڈیوٹی پوائنٹس پرمامور افسران وجوانوں کوچیک کیا،اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک نے متعلقہ زونل ڈی ایس پیز کو رش پوائنٹس کی نشاندہی کرکے پوائنٹس پراضافی ڈیوٹی لگانے کی ہدایت کی،خصوصاّ دفتری اوقات میں ٹریفک میں اضافہ ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس کو بحال رکھنے کے لئے تمام ترضروری اقدامات کئے جائیں، حادثات کے انسداد کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے،شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق بھی ہر ممکن آگاہی فراہم کی جائے،
انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے ہم نے ایک جدید سائنسی انقلابی لائحہ عمل ترتیب دیا ہے،ان اقدامات کے ثمرات سے عوام بہت جلد مستفید ہو گی،ہم ان مسائل کو حل کرنے کا عزم صمیم لیکر آئے ہیں اور نشاء اللہ ہم اپنے عملی اقدامات سے عوام کو باور کرائیں گے کہ ہم یہ مسائل ٹھوس بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا اولین فرض ہے کہ شہریوں کوٹریفک کے متعلق درپیش مشکلات کو دور کریں،اور شہریوں کی سہولیات اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں،
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">