اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹوں، غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشنز

اسلام آباد (سی این پی)اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹوں، غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشنز جاری،جن مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ان میں اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مالز،تجارتی مراکز، مارکیٹس خصوصاً جی الیون مرکز،ایف الیون مرکز،ایف ٹین مرکز،جی نائن مرکز،جی ایٹ مرکز، آئی ایٹ مرکز، بحریہ ٹاؤن، بلیوایریا،جناح سپر،F-6سپر مارکیٹ،آبپارہ اور بارہ کہومارکیٹ شامل ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزیوں پر ٹریفک پولیس نے بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد گرینڈ آپریشن کئے گئے، اس مہم کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں پر مشتمل اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل اسکواڈ بھی تشکیل دے گئے ہیں جوکہ شام 7بجے سے رات 11بجے تک مارکیٹس میں گرینڈ آپریشنز کر رہے ہیں۔ ان گرینڈ آپریشنز کے دوران مختلف مارکیٹس میں گزشتہ ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹوٹل 9078 چالان ٹکٹ جاری کئے گئے
غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے 370 گاڑیوں کوچالان ٹکٹ اور متعدد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس کے ساتھ مختلف مارکیٹس میں گرینڈ آپریشنز کے دوران451کالے شیشے والی گاڑیوں، 520 فینسی نمبرپلیٹس سمیت9078 دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی آپریشن کے دوران جی الیون مرکز،ایف ٹین مرکز،جی نائن مرکز،جی ایٹ مرکز اور بلیو ایریا میں واقع کارشورومز کے باہر پارک کی گئی غیر قانونی فٹ پاتھ اور روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو فوک لفٹرزکی مدد سے مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں شفٹ کیا گیا اور شورومزمالکان کو تنبیہ کی گئی کہ فٹ پاتھ اور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے اس مہم میں مزید بہتری لائی جائے گی اور مہم کا دائرہ کار اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک بڑحایا جائے گا تاکہ اسلام آباد میں ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا ئے اور غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جاسکے،