اسلام آباد(سی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں زیر سماعت عثمان مرزا وغیرہ کے خلاف تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں نازیبا ویڈیو بنانے تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں مدعی متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو طلب کرلیا۔دوران سماعت عدالت نے آئندہ دونوں متاثرین کو بیان قلمبند کرانے اور وکلاء صفائی کی طرف سے جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت4جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ مقدمے میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور مقدمے میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلمبند اور جرح مکمل ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا ٹرائل 28 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">