اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ وسٹریٹ کرائم وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں،چارموٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونوں اوردیگر اشیاسے محروم

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ وسٹریٹ کرائم وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں،چارموٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونوں اوردیگر اشیاسے محروم کردیاگیا۔جب کہ لوٹ مار کی ایک واردات کے دوران شہری کو مزاحمت پر گولی مار زخمی بھی کردیاگیا۔تھانہ سہالہ پولیس کو ثنا اللہ نے بتایاکہ موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر روکا اور سب کچھ باہر نکالنے کا حکم دیا، جس پر کزن احتشام نے مزاحمت شروع کردی، ڈاکوﺅں نے اسکی ٹانگ پر گولی ماری اور فرار ہوگئے ادھر تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں رفاقت سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا اسی طرحتھانہ ترنول کے علاقے میں مبشر کو لفٹ دینے والے کارسواروں نے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نکال لیے ۔تھانہ ترنول کے علاقے میں ہی بلا ل سے موبائل ، رمنا کے علاقے میں واسع سے موبائل ،امام محمد سے چار مسلح ڈاکوﺅں نے موبائل ونقدی، تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں زریں کے گھر گھسنے والے تین ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین لی ، تھانہ کوہسار کے علاقے میں ملک علی، تھانہ آئی نائن کے علاقے میں فیضان ،تھانہ کورال کے علاقے سے منصور کے موٹرسائیکل اور تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں اسفند یار کی کرولا، تھانہ مارگلہ کے علاقے میں معیز کی خیبرکار چور لے اڑے ادھرتھانہ آب پارہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے یاسمین گارڈ سے حسا س ادارے کی کیبل کاٹ کر چوری کرلی۔تھانہ کوہسار کے علاقے میں سید عقیل کے ڈرائیور طارق نے پندرہ لاکھ روپے ،تھانہ رمنا کے علاقے میں شعیب کا موبائل ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں اشفا ق کا موبائل ،ذوالفقار کے گھر سے گھریلو سامان،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خیام اللہ کا موبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں عبدالروف کی گاڑی سے لیپ ٹاپ، چوہدری احمد کی کوٹ کی جیب سے موبائل، بلا ل کی جیب سے موبائل، اویس کی جیب سے موبائل ،محبوب کی نقدی چوری کرلی گئی ،تھانہ ترنول کے علاقے میں مبشر کو لفٹ دینے والے کارسواروں نے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نکال لیے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔