اسلام آباد:(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے پی ٹی وی ریکوری کیس میں پرویز رشید ، اسحاق ڈار عطاالحق قاسمی اورفواد حسن فواد سےریکوری کر کے تین ماہ کے اندر رپورٹ جمع کرانے کاحکم سنادیا۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کیمطابق ریکوری یقینی بنائی جائےاور19 کروڑ ریکوری کے سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کیاجائے، ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد قانون کیمطابق ریکوری کرائیں،پامچ صفحات پر مشتمل فیصلہ میں عدالت کایہ بھی کہناہے کہ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت پی ٹی وی رقوم ریکور کر سکتا ہے،ریکوری کی تمام درخواستیں ڈسٹرکٹ کولیکٹر کو بھیجی جائیں، ریکوری پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔واضع رہے کہ عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس کا سپریم کورٹ نے8نومبر 2018 کو فیصلہ سنایا تھا،سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کے 19 کروڑ کی ریکوری کا حکم دیا تھا،پی ٹی وی نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عطا الحق قاسمی نے کُل رقم کا پچاس فیصد ادا کرنا تھا،پرویز رشید اور اسحاق ڈار نے بیس بیس فیصد جبکہ فواد حسن فواد کے ذمے دس فیصد رقم کی ادائیگی تھی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">