لاہورپولیس نے غالب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق جعلی کرنسی تیار کرنے والے گرفتار گینگ میں ملزم شیر باز،اشفاق،شمس الرحمن اور تنویر شامل ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی بنا کر چھوٹے شہروں میں بھیجتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔