اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، رضوان قاضی صدر، حسین احمد چوہدری سیکرٹری اور حسیب ملک فنانس سیکرٹری بلامقابلہ منتخب

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022-23کیلئے صدر رضوان قاضی، سیکرٹری حسین احمد چوہدری اور فنانس سیکرٹری کیلئے حسیب ملک کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔صغیر احمد چوہدری کی سربراہی میں سینئر صحافیوں مطیع اللہ جان، اور اعظم خان پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر بروز ہفتہ تھی اور صرف ایک ہی پینل کی جانب سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جس پر صدر کے لیے روزنامہ دنیا سے رضوان قاضی، سیکرٹری جنرل کے لیے 92 نیوز سے حسین احمد،نائب صدر کے لیے ہم ٹی وی سے فرح مہ جبین،فنانس سیکرٹری کے لیے جی این این سے حسیب ملک، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے پی ٹی وی سے عمران منصب اور آن لائن سے راجہ بشارت،سیکرٹری اطلاعات کے لیے نیوز ون سے امبرین علی،ممبران گورننگ باڈی کے لیے بی بی سی سے شہزاد ملک،پاکستان آبزرور سے زبیر قریشی،پی این این سےعادل عباسی،جی ٹی وی سے آسیہ کوثر،چینل فائیو سے ضمیر حسین کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیاگیا، ادھر چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود، معاون خصوصی وزیراعظم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم،معاون خصوصی وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان،مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، سید رفیع اللہ شیرازی، قاری محبوب الرحمن نےنومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے کہا ہے کہ پریس ملک کا چوتھا ستون ہے،صحیح اور درست رپورٹنگ نہ صرف حقائق کو سامنے لاتی ہے بلکہ سے اس انصاف میں سہولت ہو سکتی ہے۔عدلیہ اور پریس کا مضبوط تعاون مظلوموں کی داد رسی میں بہتر کردار ادا کر سکتا ہے، انھوں نے کہا امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار عدلیہ اور صحافیوں میں بہتر کوآرڈی نیشن پیدا کریں گے اور انصاف کی فراہمی اور حقائق کو سامنے لانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔