اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے سانحہ مری کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے وزیر اعظم کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا فوری اجلاس طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ21 جنوری تک نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن سانحہ مری کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے،اگر آئندہ سماعت تک کمیشن کا اجلاس نہ بلایا گیا تو این ڈی ایم اے سربراہ پیش ہوں،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اجلاس نہ ہوا تو وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی پیش ہوں،حکام پیش ہوکر بتائیں کہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہ ہو ؟،عدالت کا یہ بھی کہناہے کہ این ڈی ایم اے کا نمائندہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگز سے بے خبر تھا،درخواست گزار نے درخواست میں انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں نکات اٹھائے،کمیشن سانحہ مری میں غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندھی کریگا، کمیشن اس بات کی بھی انکوائری کریگا کہ کیوں این ڈی ایم اے کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا،این ڈی ایم اے کمیشن کی رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار خصوصی پیغام رساں کے زریعے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو پیغام پہنچائیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">