اسلام آباد(سی این پی)جی الیون ون میں گھر کا سودا کرکے جعلی دستخط وانگوٹھے لگاکر اپنے نام مکان منتقل کراتے پکڑے گئے ملزمان کے ساتھ رمناپولیس مل گئی۔جی الیون ون کی رہائشی نازیہ بی بی نے تھانہ رمنامیں تحریری درخواست دی کہ اقبال بیگم اور مشہود رشید کے ساتھ جی الیون ون میں انکے مکان کی فروخت کا معاہدہ طے ہوا جس میں ملزمان نےرقم ادا کرنے کی بجائے مکان جعلی دستخط اور انگوٹھے لگاکر مکان اپنے نام ٹرانسفر کرانے کی کوشش کی جس میں وہ پکڑے گئے تو کہاگیا کہ پہلے ایف آئی اے سے یہ تصدیق کروائی جائے کہ ملزمان نے واقعتا” جعلی دستخط کئے اور انگوٹھے لگائے جس پر ایف آئی اے کی جانب سےبھی رپورٹ آگئی کہ اوراس میں جعلی دستخط اورانگوٹھے ثابت قراردینے باوجودمتعلقہ تھانہ رمنا کی پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے سے پہلے ٹال مٹول کی پھر واضح طور پر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔متاثرہ خاتون نے آئی جی اسلام آباد سے زمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے اورانہیں انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">