افغان ڈکیت کا فرار، آئی جی برہم ، دو ماتحت پولیس افسران گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں ضلعی عدالت پیشی پر لایاگیامتعدد مسلح ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں گرفتار افغان ڈکیت ایف ایٹ مرکز کی پارکنگ سے انچارج بخشی خانہ سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی حراست سے فرار ہوگیا ہے جس پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جانب سے شدید برہمی پردو ماتحت پوکیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں فوری گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ خطرناک ملزم کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں ناکہ بندہ بھی کام نہ آئی اور آخری اطلاعات تک فرار ملزم کاکوئی سراغ نہیں لگایاجاسکا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایاہے کہ ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں کئی تھانوں کی پولیس کو مطلوب خطرناک ڈکیت علیم خان سکنہ جلال آباد افغانستان جوتھانہ سبزی منڈی کے مسلح ڈکیتی کے سنگین مقدمہ کاملزم تھاجوکہ راولپنڈی اڈیالہ جیل سے پیشی پراسلام آبادکی ضلعی عدالت میں لایا گیا تھا اوروہ اسلام آباد کے تھانوں شمس کالونی ،تھانہ نون اور راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی میں درج مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھاجمعہ کو پولیس حراست سے فرار ہوگیا جس میں بخشی خانہ سے متعلقہ تھانہ مارگلہ کی طرف سے ہر ممکن واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی گئی تاہم اسلام آباد پولیس حکام کو اسوقت واقعہ کا علم ہوا جب اڈیالہ جیل راولپنڈی کے متعلقہ افسران نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بتایاکہ جیل میں جمع کروائے گئے اسلام آباد پولئس کے ملزمان میں سے ایک خطرناک ملزم شامل نہیں ہے جس پر آئی جی نے باز پرس کی تو ماتحت پوکیس افسران کی دوڑیں لگی رہیں جس میں ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم کی مبینہ طور پر ہتھکڑی کھولی گئی تھی جس کے بعد وہ پوش رہائشی سیکٹر ایف ایٹ میں واقع ضلع کچہری کی پارکنگ سے سے فرار ہوگیا۔آئی جی نے بخشی خانہ سٹاف کے ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ تھانہ مارگلہ تھانہ کی جانب سے غیرمعمولی غفلت اور فرار ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہارکیااورفوری رپورٹ طلب کی ہے دوسری جانب آئی جی کے سخت احکامات کےبعد کوتاہی برتنے والے بخشی خانہ کے انچارج انسپکٹر مہر اسلم اورنائب انچارج سب انسپکٹر نور عالم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں چھاپہ مار کر گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ آئی جی نے متعلقہ پولیس افسران کوحکم دیاہے کہ کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔