اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں وقوعہ کے روز زخمی ہونے والے تھراپی ورک کے ملازم امجد کی پرائیویٹ کمپلینٹ سے متعلق درخواست میں اسٹیٹ کونسل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسٹیٹ کونسل دانیال حسن نے عدالت کو بتایاکہ جس اسٹیٹ کونسل نے کیس میں پیش ہونا تھا اس کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، عدالت نے کہاکہ اکرم قریشی صاحب سینئر وکیل ہیں آپ ان کو پہلے ہی بتا دیتے آئندہ کے لیے بھی یاد رکھیں، عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پتہ یہ اسٹیٹ کونسل تیاری کرکے آتے ہیں التوا نہیں مانگتے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ تھراپی ورک نے سیشن کورٹ سے پرائیویٹ کمپلینٹ خارج ہونے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے،درخواست میں کہاگیاہے کہ تفتیشی افسر نے ہمیں گواہ بنانے کی بجائے ملزم بنا کر مرکزی ملزم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، تفتیشی افسر نے میرے خون آلود کپڑے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ تک نہ لیا،تفتیشی افسر نے کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے ملی بھگت کی ہے،سیشن کورٹ نے ہماری درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تفتیشی افسر عبدالستار اور ظاہر جعفر کے خلاف کاروائی کی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">