اسلام آباد(سی این پی)سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بطور پراسیکیوٹر ہٹانے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد کے چیف لاء افسر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ان کی جگہ بہتر چوائس ہو سکتے ہیں،از خود نوٹس کے توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا،اٹارنی جنرل کا پہلے دن سے میرے خلاف رویہ جارحانہ ہے اور وہ غیر متعصب نہیں،اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں جو تحریک انصاف کے ہاتھ میں ہے،اٹارنی جنرل سزا دلوا کر پی ٹی آئی حکومت کو خوش کرنا چاہتے ہیں،اٹارنی جنرل کی جگہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد پراسیکیوٹر کے لیے قدرے بہترانتخاب ہو سکتے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">