اسلام آباد (سی این پی ) کروڑں روپے کے گھر کا جعلی کا غذات تیار کرنے والے گینگ کے معا ملہ میں پو لیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے برخلاف کاروائیاں ، نازیہ بی بی نے تھانہ رمنا میں درخواست دی کہ اس کی جائیداد کو چند نوسرباز ہتھیانا چاہتے ہیں جس کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کے ٹیکنیکل ونگ نے نومبر 2022 میں عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ نازیہ بی بی کے دستخط و نشان انگوٹھا جعلی ہے۔ ایس ایچ او رمنا اور سرگل اے ایس آئی کی نوسربازوں کو خاص آشیرباد حاصل ہے اور سرگل اے ایس آئی کی غلط رپورٹ جمع کروانے پر ایس پی انویسٹی گیش اسلام آباد نے حقائق کے برعکس نادرا کو لیٹر جاری کردیا جس میں تمام حالات و واقعات کو بالکل برعکس بیان کیا گیا ہے نازیہ بی بی نے اس سے قبل بھی ڈی آئی جی آپریشن کو متعلقہ ایس ایچ او رمنا و سرگل اے ایس آئی رشوت کی لالچ میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور اس بابت مقامی شہریوں کی مختلف درخواستیں برخلاف اے ایس آئی سرگل تھانہ رمنا کے خلاف ڈی آئی جی آپریشن اور آئی جی اسلام آباد کے پاس زیرسماعت ہیں قبل ازین جی الیون ون کی کی رہائشی خاتون نازیہ نے پولیس کو درخواست دی ملزمان اقبال بیگم مشہود سے گھر کا سودا 89 لاکھ میں طے ہوا 20 لاکھ روپے بیعا نہ ادا کیا ملزمان نے گھر کی رقم ادا کرکے نو ستمبر 2012 کو ٹرانسفر کروانا تھا لیکن ملزمان نے مد عیہ کا جعلی انگوٹھا لگا کر گھر نام کروانے کی کوشش کی اس معا ملے میں عدالتی حکم پر ایف آئی اے کو فرازذک کر وانے کے لیے در خواست دی گئی کی انگو ٹھا چیک کیا جائے ایف آئی اے نے جعلی قرار دے دیا ملزمان کے خلاف جعلی سازی کرنے کی درخواست دی تو ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا بعد ازاں مقد مہ درج کروانے کے لیے عدالت میں 22 اے کی درخواست دی تو پولیس نے عدالت کو غلط رپورٹ دی کہ معاملہ سول نوعیت کا ہے خاتون نےآئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ ایس ایچ او نے ملزمان سے ملی بھگت کر ر کھی ہے ایس ایچ او کو معطل اور کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے آئے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">