آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت غیرملکی شہریوں سمیت شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت غیرملکی شہریوں سمیت شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس،اجلاس میں تمام ڈویژنز کے کیپیٹل پولیس آفیسرز ،ایس ایس پی اور دیگرسینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔پاک اسمبلی سیکرٹریٹ کے داخلی راستے پر انٹری سسٹم لگانے کا فیصلہ، پاک سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین اور مہمانوں کا مکمل ڈیٹا رکھا جائے گا۔ ریڈ زون میں کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت غیرملکی شہریوں سمیت ریڈ زون، پاک سیکرٹریٹ اور شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں تمام ڈویژنز کے کیپیٹل پولیس آفیسرز ،ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مقیم غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،پولیس ٹیمیں غیر ملکی باشندوں کی رہائش گاہوں کا وزٹ کریں اور سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیںاور ان کیمروں کو سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے، سکیورٹی پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیاجائے اور انکی کے ڈیٹا کو مرتب کرکے سکروٹنی کو یقینی بنایا جائے

اجلاس میں پاک سیکرٹریٹ کے داخلی رستوں پر انٹری سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین اور مہمانوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔ملازمین کو خصوصی کارڈز بھی جاری کئے جائیں گے ۔ ریڈ زون میں کالے شیشے اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایسی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ماہ جنوری میں 24صدارتی پروگرامز، وزیر اعظم کے 12پروگراموں، غیر ملکی وی وی آئی پیز کے ایک پروگرام کو فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے، اسی طرح 116غیر ملکی وی آئی پی پروگراموں، 138ملکی وی آئی پی ، 260سرکاری چھوٹے ،07سینیٹ سیشنز اور 03قومی اسمبلی سیشنز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اب تک 999مشکوک افراد، 16470مشکوک ، بغیر نمبر موٹر سائیکلوں ، 5658کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے ، اسلام آباد میںامن عامہ کی فضاءکو برقرار رکھنے کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کوتیزکیا جائے، شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے سرویلنس اور مانیٹرنگ سیف سٹی کے جدید کیمروں سے یقینی بنائی جائے،دوران ڈیوٹی ناکوں پر مامور افسران و جوانوں کوسکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور مشکوک گاڑی اور اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی جائیں، شہر کی تمام اہم مقامات اور ریڈ زون کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ڈپلومیٹک انکلیو میں آنے والے شہریوں کے کوائف کی چیکنگ ای چوکی کے ذریعے یقینی بنایاجائے،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ وفاقی دالحکومت میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔