اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیازپر مشتمل ڈویژن بنچ نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں ملزم آل پاکستان پراجیکٹ کے ملازم فیصل ایوب کی درخواست ضمانت کوکمپنی مالک آدم آمین کے کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیج دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ اسی نوعیت کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں پہلے سے چل رہا ہے،اس کیس کو بھی اسی کے ساتھ کلب کردیتے ہیں،عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیجتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔واضع رہے کہ آل پاکستان پراجیکٹ کے مالک آدم آمین کی ضمانت کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہے، آئیندہ سماعت پر فیصل ایوب کا کیس بھی آدم آمین کے کیس کے ساتھ سنا جائے گا،فیصل ایوب کو ضمانت خارج ہونے پر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا اور احتساب عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">