اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کروڑوں روپے مالیت کے ای سگریٹ اور موبائل سمگلنگ کے سیکنڈل میں ملوث کسٹم اہلکار نوکری سے فارغ ، گریڈ16کے افسران کو چارج شیٹ کر کے رپورٹ ایف بی آر کو بھیجوا دی گئی ، ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ کارگو کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کے ای سگریٹ کی ڈیوٹی کم کر کے کلیئر کرنے کے سیکنڈل میں کلکٹرکسٹم نوید الٰہی نے تحقیقات مکمل کر لیں ہیں جس میں کسٹم کے تین افسران سمیت چار افسران شامل تھے کی انکوائری رپوٹر مکمل کی گئی انکوائری کے دوران چاروں افسران کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر تعینات آپریٹرز، سپرنٹنڈنٹ اور خواتین کسٹم افسران نے کہا کہ جو کسٹم ڈیوٹی کم لگی ہے اس کو پورا کرایا جائے گا تاہم رپورٹ مکمل کر کے چاروں کسٹم افسران کو چارج شیٹ کر دیاگیا جبکہ بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل سمگلنگ کر کے اسلام آباد لانے کے مقدمہ میں سہولت کاری کرنے کے الزام میں کسٹم اہلکار سلیمان گل کے خلاف بھی تحقیقات مکمل کر کے نوکری سے فارغ کر دیاگیا تاہم اس نے مقدمہ میں عدالت سے ضمانت کروا لی تھی جبکہ اے این ایف اہلکار محمد ذوالفقار کے خلاف اے این ایف نے محکمانہ کارروائی کر کے نوکری سے فارغ کر دیا رابطہ پر کلکٹر کسٹم ایئر پورٹ نوید الٰہی نے تصدیق کرتے ہئوے کہا کہ ایس گریٹ سیکنڈل میں گریڈ16کے افسران تھے جن کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے کارروائی کیلئے ایف بی آر کو بھیجوا دیا ہے کیونکہ گریڈ16کے خلاف محکمانہ کارروائی ایف بی آر کرتا ہے تاہم ان کو چارج شیٹ کر دیاگیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">