ماڈل کلکٹریٹ آف کسٹم کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپےکسٹم نے 15 کروڑ روپے مالیت کی 3 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

ماڈل کلکٹریٹ آف کسٹم کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپےکسٹم نے 15 کروڑ روپے مالیت کی 3 گاڑیاں قبضے میں لے لیں کلکٹر کسٹم حسن ثاقب کی ہدایت پر اے سی کسٹم جلال حیدر زیدی کی سر براہی میں کسٹم کی مختلف ٹیموں نے ایف ایٹ ون اور آئی ایٹ ون ، اور گوجر خان میں چھاپے مار کر تین گاڑیاں جس میں رانیج رور

جس کی مالیت مارکیٹ میں سات کروڑر ہے سمیت تین گاڑیا ں شامل ہیں کسٹم نے تینوں گاڑیاں قبضہ میں لے کر قا نونی کاروائی شروع کر دی ہےکلکٹر کسٹم نے کسٹم کی چھا پہ مار ٹیموں کو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کے خلاف کر یک ڈاوں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسکیم کے تحت لائی گئی گاڑیوں کے معینہ مدت سے زائد اور غیر قانونی استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی تمام گاڑیاں فوری ضبط کرنے کے احکامات جاری کئیے تھے