اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن’’ اکرا ‘‘کے نمائیندہ وفد کا صدر صغیر چوہدری کی سربراہی میں سیف سٹی منصوبے کا دورہ

اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن’’ اکرا ‘‘کے نمائیندہ وفد نے صدر صغیر چوہدری کی سربراہی میں سیف سٹی منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی شعیب جانباز نے سیف سٹی منصوبے سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ  شہر اقتدار کو مکمل محفوظ بنانے کے لئے ہم  پرعزم ہیں

ان کا کہنا تھا کہ  سیف سٹی منصوبے کے تحت مزید،2500 کیمرے نصب ہوں گے، بریفنگ کے دوران  ڈی آئی جی نے بتایا کہ ای ہوٹل سسٹم کی بنا پر اب کوئی بھی ریکارڈ یافتہ ملزم شہر کے کسی ہوٹل میں پناہ نہیں لے سکتا۔سیف سٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں

  سیف سٹی کے ذریعے شہریوں کی حفاظت کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، اس،منصوبے کا افتتاح 2016 میں کیا گیا،جبکہ 2019 میں اسے پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، شعیب جانباز نے مزید  بتایا کہ کہ سیف سٹی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کے لئے 24 گھننٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے

لیکن عید کے دنوں میں تین کیمرے چوری ہو گئے جس کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن ملزم نہیں پکڑے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز، ڈی ایس پی ٹیلی، ایس ایس پی ٹریفک سمیت 200 سے زائد اہلکار دن رات شہریوں کی حفاظت کے لئے تیار رہتے پیں

میگا ایونٹس ، جلسے جلوس۔ ریلیاں ۔احتجاج ۔ انٹری ، ایگزٹ پوائنٹس جبکہ ، ڈبل پارکنگ کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے،،آخر میں صدر اکرا صغیر چوہدری کو ڈی آئی جی شعیب جانباز کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔