وفاقی پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کے 3 ارکان دھر لئے

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون  جاری۔تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھوں روپے ما لیت کے20 مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنزنے تما م زونل ڈی پی اوز کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھوں روپے مالیت کے20 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے،گرفتار ملزمان کی شناخت عزیز اللہ، محمد نثار اور محمد عمر ان کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او / ڈی آئی جی آ پریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا”پکار- “15 پر اطلا ع کریں۔