اسلام آباد کسٹم حکام نے 12 کروڑ سے زائد مالیت کے سمگل سگریٹ ، موبائل غیر ملکی شراب سمیت دیگر سامان تلف کردیا

اسلام آباد کسٹم حکام نے 12 کروڑ سے زائد مالیت کے سمگل سگریٹ ، موبائل غیر ملکی شراب سمیت دیگر سامان تلف کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کسٹم حکام، کلکٹریٹ اسلام آباد ،کسٹم انٹیلی جنس نے دو سالوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والی غیر ملکی شراب جن کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے اس کی مجموعی طورپ ر سات ہزار سات سو 39 بوتلیں تھیں

کسٹم انٹیلی جنس نے 15 ہزار بیئر کے ڈبے سمیت دیگر سامان موبائل فون ، چاکلیٹ ، سگریٹس پکڑے ہوئے تھے کسٹم مذکورہ بالا تقریب انٹرنیشنل ڈے کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں تقریب کے بعد غیرملکی سفارت کاروں کی موجودگی میں تلف کیے جاتے تھے۔ یہ تقریب کسٹم ڈے کے موقع پر نہ ہوئی تاہم دو سال کے بعد کسٹم انٹیلی جنس ، اسلام آباد ائیرپورٹ کسٹم اورکلکٹریٹ آف اسلام آباد کسٹم نے مشترکہ طور پر بدھ کے روز اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر تقریب منعقد کی

تقریب میں کسٹم افسران نے شرکت کی۔ اسموقع پر سات ہزار سے زائد مالیت کی غیر ملکی شراب سمیت ،میڈیسن اور دیگر سامان پر روڈ رولر چلا کر تلف کردیا اس دوران روڈ رولر کو اچانک آگب ھی لگ گئی جس کو فائر بریگیڈ نے فوری طور پر بجھا دیا تقریب میں کسٹم حکام نے سگریٹ چاکلیٹ سمیت دیگر سامان کو آگ لگا کر تلف کیا۔

تلف کیے جانے والے مجموعی سامان کی مالیت کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 12 کروڑ روپے کاہے تاہم تقریب مین کلکٹر سسٹم حسن ثاب ،ائیرپورٹ کلکٹر ، اور ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس شریک نہ ہوئے جبکہ ماتحت افسران کی موجودگی میں کارروائی مکمل کی گئی۔