اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی نیب کرنل(ر) صبح صادق وغیرہ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ ميں زیر التواء ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، تفتیشی افسر شاہد ندیم اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی،اس موقع پر شریک ملزم خورشید انور بھنڈر کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور احتساب عدالت سے بریت درخواست مسترد فیصلہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث ریفرنس پر سماعت21 فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">