اسلام آباد(سی این پی)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گذشتہ روز مجموعی طورپر”278″ مقدمات کا فیصلہ کیا۔جاری رپورٹ کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس نےقتل کے13اورمنشیات کے63 مقدمات کا فیصلہ سنایا،تمام عدالتوں نے کل238 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،پنجاب میں قتل کے10،منشیا ت کے 20،خیبرپختونخواہ میں قتل کے3،منشیات کے 18، سندھ میں منشیات کے 25 مقدمات کا فیصلہ ہوا،2 مجرمان کو سزائے موت،6 کو عمر قید جبکہ دیگر 13مجرمان کو 35سال2ماہ 10 دن قید اور 5716000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر 111دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کیے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے91مقدمات کے فیصلے کیے،تمام عدالتوں نے149گواہان کے بیانات قلمبند کیے،22مجرمان کو 19سال قید اور 137700 روپےجرمانے کی سزا سنادی گئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">