سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی نئی عمارت کی تعمیرکاسنگ بنیاد رکھ دیا

سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی نئی عمارت کی تعمیرکاسنگ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پر ڈی پی او صدر زون نوشیروان علی سمیت دیگر پولیس افسران و ملازمان ،معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجو د تھی۔سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ تھانہ سنگجانی جرائم کی روک تھام ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور بہترین پولیسنگ میں مددگار ثابت ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر وفا قی دار الحکومت میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور عوام کی خدمت کے لئے اسلام آ باد کیپیٹل پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے ،اس سلسلے میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کی استعداد کار کو مزیدبڑھانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں حکومت پاکستان نے نئے تھانہ جات کے قیام کی منظوری دی تھی،جس میں تھانہ سنگجانی بھی شامل ہے،سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس موقع پر ڈی پی او صدر زون نوشیروان علی سمیت پولیس افسران و ملازمان ،معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،تھانہ سنگجانی کو سنگجانی بازار میں نئی عمارت کی تعمیر کے بعد منتقل کر دیا جائے گا،نئے تھانوں کے قیام سے پرانے تھانوں کے حدود اربعہ میں بھی تبدیلی آئی ہے، نئی حد بندی کے مطابق ترنول پھاٹک سے لیکر سنگجانی پکٹ تک روڈ کے دونوں اطراف کا علاقہ تھانہ سنگجانی کی حدود میں شامل ہو گا،سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نئے تھا نہ جا ت کے قیام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے

پولیس جہاں شہری علاقوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں وہاں نواحی علاقوں کوبھی جرائم سے پاک کرنا ترجیحات میں شامل ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر جوان عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیںاور شہریوں کے مسائل کے حل اور انکی جان و مال اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ نئے تھانوں کے قیام سے سابقہ تھانہ جات کے تفتیشی نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ افسران پر بوجھ کم ہو گا جس کی وجہ سے جرائم میں کمی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو موثر انداز میں یقینی بنایا جاسکے گا۔