کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلات فروخت کرنے کے الزام میں، وزارت داخلہ ہائوسنگ سوسائٹی کےسیکر ٹری آفتاب شاہ کی سپیشل جج سنٹرل اعظم خان کی عدالت نے عبوری ضمانت خارج کر دی ایف آئی اے نے گر فتار کر لیا جبکہ جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سمیت پانچ ملزمان در خواست ضمانت تفتیشی آفسر کے خاموش ر ہنے پر منظور کر لی ایف آئی اے نے مزید تفتیش کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ر یمانڈ لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی اے نے ملز مان جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سردار سبیل ، آفتاب شاہ ، عبدالطیف قریشی کی ، حیات ، چنگیز ، سردار سبیل سمیت اس کے کزنے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے سوسائٹی کی کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلاٹ فروخت کیے سوسائٹی میں رقم جمع نہ کروائی اور نہ ہی زمین سوسائٹی کے نام کروائی جس پر ایف آئی ا ے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کئے تو ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے عدالت پہنچ گئے اور عبوری ضمانت دائر کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو طلب کرلیا ،
تاہم اس دوران ایف آئی اے نے ملز مان سے مبینہ ساز باز کر لی اور عدالت سے کبھی وکیل اور کبھی ایف آئی اے تاریخ لے کر وقت لیتے رہے اور ملز مان عبوری ضمانت پر مقد مہ کے تفتیشی سے معاملات طے کر نے میں مصروف رہے ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سے معا ملات طے ہو گئے تو عدالت میں ضمانت میں کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سردار سبیل ، ، عبدالطیف قریشی کی ، حیات ، چنگیز ، سردار سبیل کے بارے خاموشی اختیار کر لی اور آفتاب شاہ کی گر فتاری کی استد عا کی جو عدالت نے منظور کر لی عدالت نے وزارت داخلہ ہائوسنگ سوسائٹی کےسیکر ٹری آفتاب شاہ کی ضمانت خارج کر دی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گر فتار کر لیا جبکہ با قی ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے ایف آئی اے نے مزید تفتیش کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ر یمانڈ لے کر تفتیش شروع کر دی ہے