ماڈل کورٹس میں “201” مقدمات کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گذشتہ روز مجموعی طورپر”201″ مقدمات کا فیصلہ کیا۔جاری رپورٹ کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے16اورمنشیات کے31 مقدمات کا فیصلہ سنایا،تمام عدالتوں نے کل230 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،پنجاب میں قتل کے8،منشیا ت کے 9،خیبرپختونخواہ میں منشیات کے1، سندھ میں قتل کے6،منشیات کے 21، بلوچستان میں قتل کے2 مقدمات کا فیصلہ ہوا،1 مجرم کو سزائے موت3 کو عمر قید جبکہ دیگر 13 مجرمان کو 72سال5ماہ قید اور 8753000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نےمجموعی طورپر79دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کیے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے75مقدمات کے فیصلے کیے،تمام عدالتوں نے170 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،30مجرمان کو 8سال6ماہ قید اور 243367روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔