اسلام آباد میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں 148 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں موجود ہیں، سی ڈی اے زون ون میں 20، زون ٹو اور تھری میں 7،7 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں، زون فور میں 85 اور زون 5 میں 29 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مقیم افغان شہری غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہیں، آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیےگئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں قائم افغان بستیوں کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے، افغان بستیوں کی آڈٹ رپورٹ کے لیے سی ٹی ڈی اور نیکٹا کو ٹاسک سونپا گیا ہے، 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات میں بھی افغان باشندے شامل تھے۔