اسلام آباد پولیس نے مارگلہ پہاڑیوں کے ہائکنگ ٹریل پر ایک خاتون کو مبینہ ریپ کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیا۔
مبینہ ریپ کا شکار خاتون نے اسلام آباد کے کوہسار پولیس اسٹیشن پہنچ کر ضابطہ فوجداری کے سیکشن 376 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی۔
ایف آئی آر کے مطابق مریدکے کی رہائشی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ نوکری کی تلاش میں تھیں اور انہیں دو ماہ قبل واٹس ایپ پر ایک شخص کی جانب سے پیغام موصول ہوا۔
ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’اس شخص نے مجھے کہا کہ وہ محکمہ تعلیم میں اکاؤنٹنٹ ہیں جہاں کچھ آسامیاں خالی ہیں جہاں وہ ملازمت کے حصول میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اس شخص نے اس بدلے مجھ سے 50 ہزار دینے کا کہا۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہیں راولپنڈی آنے کو کہا گیا اور وہ 12 جولائی کو راولپنڈی پہنچیں۔
خاتون نے کہا کہ اسی دن اس شخص نے ان سے اپنا پتا شیئر کرنے کا کہا جس کے بعد وہ ٹینچ بھٹہ بس اسٹاپ پر ملے۔
خاتون نے کہا کہ وہاں انہوں نے اس شخص کو اپنی سی وی اور 30 ہزار روپے دیے اور مزید 20 ہزار ملازم کا تحریری آرڈر ملنے کے بعد دینے کا کہا۔
خاتون نے کہا کہ اس شخص نے انہیں ایک سینیئر افسر سے ملنے کو کہا جو ملازمت کے لیے ان سے انٹرویو کریں گے۔
متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ اس شخص نے مجھے بتایا کہ مجھ سے ملنے کے بعد افسر مجھ سے واقف ہوں گے اور بغیر کسی اعتراض کے دستیاب نوکری کے لیے منتخب کریں گے۔
خاتون نے کہا کہ اس مقصد کے لیے مشتبہ شخص نے انہیں ٹینچ بھٹہ کے آخری بس اسٹاپ سے اٹھایا اور جمعرات (13 جولائی) کو ایک موٹر سائیکل پر مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 پر لے گیا جس کے بعد وہ انہیں جنگل کی طرف لے گیا اور 3 بجے کے قریب گن پوائنٹ پر ریپ کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے شور مچانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس لیے وہ ڈر کے مارے خاموش رہیں۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ مشتبہ شخص نے دھمکی دینے کے بعد پھر انہیں آخری بس اسٹاپ پر اتارا۔
خاتون نے مطالبہ کیا کہ مشتبہ شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور پولیس سے کہا کہ ان کا طبی معائنہ کروایا جائے۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ایک لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ پولی کلینک بھیجا گیا۔
خیال رہے کہ یہ معاملہ اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں پیش آنے والے اسی طرح کے واقعے کی ایک سنگین یاد دہانی ہے جہاں فروری گن پوائنٹ پر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔