اوگرا کرپشن کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرا کرپشن ریفرنس میں گواہ پر جرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران توقیر صادق نے نیب گواہ سرفراز شیخ پر جرح کی اور عدالت نے سماعت 17 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔