اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج اور موثر تلاشی کا عمل جاری ہے،ہائی سیکیورٹی زون کے مختلف ناکہ جات پر قانون کی خلاف ورزی پر متعددگاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکار ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج،شناختی دستاویزات کی جانچ اور موثر تلاشی عمل میں لارہے ہیں،اس کے ساتھ مختلف ناکہ جات پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی،گزشتہ ہفتہ کے دوران ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 670کالے شیشوں ،43غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور07بغیر کاغذات والی گاڑیوںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بغیر ہیلمٹ اور زائد سواری کی خلاف ورزی پر439موٹر سائیکل سواروں کو چالان جاری کیے،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اداکریں،کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم سرکاری و نجی املاک اور سفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے تمام شہریوں کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،شناختی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے،تمام مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جائے اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ اپنایاجا ئے،انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی وہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگر می کے متعلق اپنے قریبی تھانہ ،ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-یا “آئی سی ٹی 15-©”ایپ پر اطلاع کریں۔