اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری، پولیس ٹیمو ں نے سنگین جر ائم میں ملوث22 اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کرلیا،مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری ہے،ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سنگین جر ائم میں ملوث22اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، آئی سی سی پی اونے کہا کہ اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران تلاشی اور جانچ پڑتال کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کرتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گردگھیرا تنگ کریں اورانکو گرفتار کر کے جلد مقدمات کو یکسو کریں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمر جنسی ہیلپ لائن پکار-“15اور”آئی سی ٹی ایپ- “15پر فوری اطلا ع دیں۔