ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے 214 پولیس افسران میں نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازادیا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا افسران و جوانوں کے محکمانہ احتساب کے ساتھ محنت،جانفشانی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری،سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے گزشتہ چھ ماہ کے دورانیہ میں 214 پولیس افسران و جوانوں کو اچھی کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وجوانوںکی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائے گاجبکہ ناقص کارکردگی اور غفلت ولاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا ئے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تمام سینئر پولیس افسران کومحنت،جانفشانی اوردل جوئی سے کام کرنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے ،ان احکامات کی روشنی میں سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے گزشتہ چھ ماہ کے دورانیہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سیف سٹی اور ٹریفک ڈویڑن میں تعینات 214 افسران و جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے ، سی پی او سیف سٹی/ ٹریفک نے کہا کہ محکمانہ سزا و جزا ئ کا عمل جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کو بھی سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ہمہ وقت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ مشکوک گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور لوگوں کی نگرانی کر کے انہیں قریبی تھانہ جات میں منتقل کیا جا رہا ہے نیز وفاقی دارالحکومت کو حادثات سے محفوظ کرنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حادثات میں کمی لانے کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا انتہائی ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ریڈیو ایف ایم92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہی ہے۔