شہریوں کو لوٹنے والا منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ سمبل پولیس نے شہر یو ں کو اسلحہ کی نوک پر لو ٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب والے منظم گر وہ کے اہم دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے سات قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ سمبل پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے شہر یو ں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو اہم ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے سات عدد قیمتی مو با ئل فون، وارداتوں میں استعما ل ہو نیو الا اسلحہ معہ ایمونیشن اور مو ٹر سائیکل برآمدکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت مقدس خان اور عبد الرحمان کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 یا”آئی سی ٹی ایپ”15- پر فوری اطلا ع کریں۔