اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھانہ بہارہ کہو پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھوں روپے ما لیت کا مال مسروقہ اور مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ بہارہ کہو پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیاگیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، آئی سی سی پی اونے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا”پکار- “15 پر اطلا ع کریں۔