نوشہرہ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی صاحب اور ڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ہوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے نوشہرہ میں دو چھاپے مار کر 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پہلی کارروائی کے دوران حاجی احمد ولد شریف ولد درہ آدم خیل، ایف آر کوہاٹ جس کی دکان نمبر 12، ممتاز پلازہ، دیوبندی، صوابی روڈ، جہانگیرہ نوشہرہریکوری 23,82,750/-ہنڈی حوالات کی رسیدیں وغیرہ،برآمد کرلیں

فضل حق ولد عبدالرحیم ولد P.O ونڈا مدات، ونڈا عمر خان، تحصیل پہاڑ پور، ڈی آئی خان جس کی دکان دکان نمبر 60، پہلی منزل، کانٹومنٹ بورڈ پلازہ، نوہسیرہ بازار پر چھاپہ مار کر ریکوری 20,06,000/- روپے ریکور کئے گئے۔

وہ بغیر کسی قانونی اختیار/لائسنس کے حوالا ہنڈی اور متوازی بینکنگ کا کاروبار کر رہے تھے۔ انہوں نے فارن ریگولیشن ایکٹ 1947 اور AMLA کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کیا ہے .ان کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔
کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔