اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں نیب نے ملزمان کی بریت درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مسترد کرنے کی استدعا کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران حسنین مرزا ، رؤف فاروقی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے نیب نے سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم اسی رؤف اختر فاروقی ، نجم الزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی مخالفت کرتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو درخواستوں پر دلائل دینے کی ہدایت کی، دوران سماعت شریک ملزمان ممتاز حیدر، امجد علی کی جانب سے بھی بریت کی درخواستیں دائر کردی گئیں جن پر عدالت نے جواب طلب کرلیا اور ریفرنس کی سماعت مزید کارووائی کیلئے 14مارچ تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ مذکورہ ریفرنس میں عدالت نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">