اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کو عدالت نےبیرون ملک سے لاپتہ عزیر احمد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں وفاق اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار شہری خیر اکبر کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا یہ عدالت بیرون ملک جبری گمشدگی کا نوٹس لے سکتی ہے؟ جس پر وکیل نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 4 بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو تحفظ دیتا ہے،عدالت نے کہاکہ آپ کو کیسے معلوم کہ وہ اسلام آباد میں کہیں پر زیر حراست میں ہے ؟،درخواست گزار وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت مغوی کی سفری دستاویزات ایف آئی اے سے طلب کرے،درخواست گزار نے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی مگر کوئی جواب نہ آیا،عدالت نےمذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 4 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">