وفاقی دارالحکومت میں راہزنوں اور چوروں کا راج، شہری لٹ گئے، پولیس خاموش تماشائی

اسلام آباد(سی این پی )وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 29مختلف وارداتوں کے دوران شہری دو کاروں، موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات ، موبائل فونز و دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔ تھانہ کوہسار کی حدود سے شہری کی گاڑی نمبر یو ڈبلیو کرولا الٹس کار سیور فوڈ جناح ایونیو بلیو ایریا سے چوری کر لی گئی۔تھانہ ترنول کی حدود بینظیر چوک کے قریب تین لوگوں نے دکان میں گھس کر موبائل فون، نقدی، اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے۔ تھانہ آئی نائن کی حدود میں نامعلوم چور گھر میں گھس کر کپڑے، پرفیوم و دیگر سامان چوری کر کے لے گئے، تھانہ شمس کالونی کی حدود سیکٹر ایچ 13 سے نامعلوم چور شہری کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبری اے سی کے 5598 چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ شمس کالونی پولیس کو سائل نے بتایا کہ میں نے ابوبکر پلازہ کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی جسے نامعلوم چوری لے گئے۔ سبزی منڈی پولیس کو سائل نے بتایا کہ میرے انڈوں کے گودام میں چار نامعلوم لڑکے گھس آئے اور 4عدد موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ کھنہ پولیس کو شہری نعیم اقبال نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گلی میں کھڑی میری موٹر سائیکل ایس جی ایم 5246 نامعلوم چور لے گئے۔تھانہ آبپارہ پولیس کو سائل نے بتایا کہ میں جم میں تھا کہ اس دوران میری جیکٹ سے نامعلوم شخص نے میرا آفس کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ چوری کر لیا۔ بنی گالہ کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے میڈیکل سٹور کو تالا لگا کر گھر چلا گیا کہ نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر نقدی و سامان مالیتی ایک لاکھ 24ہزار چوری کر لیا۔ سائل نے کراچی کمپنی پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم شخص نے میری کار ڈی ڈی 874 چوری کر لی۔ کراچی کمپنی پولیس کو دو الگ درخواستوں میں شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ تین نامعلوم اشخاص نے ہمارے 2موبائل فونز چھین لئے ہیں،کراچی کمپنی پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ دو نامعلوم کار سواروں نے مجھ سے موبائل فون آئی فون پرو اور نقدی چھین لی۔ گولڑؑہ پولیس کو شہری ارسلان احمد نے درخواست دی کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے نقدی 20ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔ ترنول پولیس کو سائل نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ آئی نائن پولیس کو سائل نے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ ایک اور واردات میں آئی نائن پولیس کو سائل نے بتایا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر سے دو عدد موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، نقدی دو لاکھ روپے چوری کر لی، آئی نائن پولیس کو سائل نے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔آئی نائن پولیس کو شہری نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ شہری نے شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری دو گائے چوری کر لی ہیں۔شہری نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری کر لی ہے۔ شہری نے کورال پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے پندرہ لاکھ روپے نقدی چھین لی۔کورال پولیس کو شہری نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے میری موٹر سائیکل آر آئی ایم 9412 چوری کر لی ہے۔ تھانہ کورال پولیس کو شہری نے بتایا کہ تین نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون ، نقدی چھین کر لے گئے، تھانہ کورال پولیس کو شہری نے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ کورال پولیس کو سائل نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے میری موٹر سائیکل اے اے این 4974 چوری کر لی۔ تھانہ کورال پولیس کو شہری نے بتایا کہ دو افراد نے شہری سے موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ کورال پولیس کو شہری نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ نیلور پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے مجھ سے نقدی چھین لی۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کو شہری نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے زیورات چوری کر لئے۔