اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
اس سلسلہ میں گزشتہ چھ ما ہ کے دوران تھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیموں نے اپنے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیوں کے دوران قتل، اغواء، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث453ملزمان کو گرفتار کیا
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے2کروڑ32لا کھ20ہزار روپے سے زائد روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا، پولیس ٹیموں نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 21 گروہوں کے36 ملزمان کو گرفتار کیا
اسی طر ح اندھے قتل، جنسی زیا دتی اور اسلحہ کی نوک پر شہریوں کولوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار یاں بھی عمل میں لا ئی گئی۔
اسی عرصہ کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مسروقہ گاڑیاں، مو ٹر سائیکل، مو بائل فونز،لیپ ٹا پ و دیگر ما ل مسروقہ کی برآمد گی کو بھی یقینی بنایا، منشیات فروشی کے 53مقدما ت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے11,890گر ام چرس،5,624گر ام ہیر وئن،4,107گر ام آ ئس اور179 لیٹر شراب برآمد کی
جبکہ غیرقانونی اسلحہ کے45 مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے31 عدد پستول معہ ایمو نیشن اور14عدد خنجر بھی برآمدکئے گئے
اسی طرح سنگین و دیگر جرائم میں ملوث109اشتہاری مجرمان،عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کی بھی گرفتار ی عمل میں لائی گئی،شمس کا لو نی پولیس ٹیموں نے اسی عرصہ کے دوران16پیشہ وربھکاریوں کو بھی گرفتار کیا