اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا
لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار برآمدکرلی،گرفتار ملزم کی شناخت جنیدکے نام سے ہوئی،
ایس پی راول کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی
گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں