بزرگ والدین پر تشدد اور گھر سے نکالنے واالے ملزمان گرفتار

بزرگ والدین پر تشدد اور گھر سے نکالنے واالے ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ناخلف بیٹوں کا بزرگ والدین پر تشدد اور گھر سے نکالنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

سول لائنز پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے خاتون کے چاروں بیٹوں ملزمان کاشف، ثاقب، عاطف اور علی کو گرفتار کرلیا

مدعیہ مقدمہ کے مطابق میرے بیٹوں نے ہم والدین پر تشدد کیا اور ہمیں اپنے گھر سے نکال دیا ہے

سی پی او نے کہا کہ والدین جسی عظیم ہستیوں سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوسناک امر ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائَے گی۔