راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کالو گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا
چھینے گئے اور چوری شدہ 13 موٹر سائیکل، موٹر سائیکلز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 25ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ کالو، شکیل، ابوبکر اور غلام شبیر شامل ہیں
ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا
ایس ایچ او نے کہا کہ شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او کینٹ اور ریس کورس پولیس کو شاباش دی