راولپنڈی (کرائم رپورٹر)روات پولیس نے گھر کے اندر جعلی شراب تیار کرنے والا ملزم گرفتارکر کےبھاری مقدارمیں شراب، کیمیکل پاوڈر، الکوحل،خالی بوتلوں سمیت دیگر سامان برآمدکرلی
گرفتارملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 50 بوتل شراب، کیمیکل پاوڈر، 120 لیٹر الکوحل، 500 خالی بوتلیں معہ ڈھکن اور پیکنگ والی پلاسٹک کی ٹیب و توڑے برآمدکی گئی
ایس ایچ او کے مطابق ملزم سرفراز نے گھر کے اندر جعلی شراب تیار کرنے کی فیکٹری لگا رکھی تھی، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیا جائے گا
ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر کی ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دی
ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی