اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود عدالت پیش نہ ہوئے اور عدالت نے سماعت 14 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی جبکہ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے آصف علی ذرداری اور فریال تالپور کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت بھی 14 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">