سی پی او راولپنڈی نے شہری تشدد کا نوٹس لے لیا

سی پی او راولپنڈی نے شہری تشدد کا نوٹس لے لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں شہری پر تشدد کے واقعہ پر نوٹس لے لیا

ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیدیا

ریس کورس پولیس نے تشدد و ناروا سلوک میں ملوث ٹریفک وارڈن شعیب سمیت دیگر ملزمان شفیق، لال خان اور ذیشان علی کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

واقعہ میں ملوث ٹریفک وارڈن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے

سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہا کہ کسی بھی شہری پر تشدد و ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں

راولپنڈی پولیس میرٹ، شفافیت اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا