اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ مرکزمیں نجی لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ سوسائٹی کے دفتر آئے ہاوسنگ سوسائٹی کے ٹھیکے دارعبدالوحیدخان کاروان کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عبدالوحیدخان کاروان تھانہ ترنول کے گاؤں بھڈانہ کلاں کارہائشی تھا جسکا دی لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سرفراز سیال کے ساتھ مبینہ لین دین کاتنازعہ چل رہاتھا۔
منگل کی رات عبدالوحیدنجی ہاوسنگ سوسائٹی دی لائف ریزیڈینشیا کے دفتر اپنی رقم کاحساب کرنے آیا تھاجہاں پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاگیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس نے موقع سے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے پمز منتقل کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نجی سوسائٹی کا مالک سرفراز سیال فرارہوچکا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے چھوڑ دیا اور وہ موقع سے فرار ہو گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ مقتول کو سکیورٹی گارڈز نے قتل کیا یا سرفراز نے تاہم اس بارے تفتیش جاری ہے
تاہم بتایاگیاہے کہ مقتول عبدالوحیدخان کاروان کونجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے ابھی تک پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی نہیں کیا