اوباش لڑکوں نے غریب موٹر سائیکل مکینک کے جواں سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

راولپنڈی۔ راولپنڈی ۔تھانہ صادق آباد کی حدود میں اوباش لڑکوں نے بے گناہ ایک غریب موٹرسائیکل مکینک کا جواں سالہ بیٹا قتل کر دیا

تھانہ صادق آباد کی حدود 8نمبر چونگی موٹر سائیکل مکینک علی احتر نامی شخص اپنے دو بچوں کے ہمراہ مزدوری کی غرض سے دوکان پر موجود تھا

اتنی دیر میں مقتول زرکاش پیشاب کرنے کے لئے دوکان کے سات الملک پٹرول پمپ والی گلی میں گیا وہاں پر گلی کے چھ سات اوباش لڑکے کھڑے تھے جنہوں نے معمولی سی بات پر تشدد شروع کر دیا

شور شرابہ سن کر مقتول کا والد اور اس کا چھوٹا بھائی گلی میں گئے اور دیکھا کہ ان کا مقتول بھائی تشدد سے نڈھال ہوا تھا

انھوں نے گلی کے ان بدمعاش لڑکوں سے منٹ سماجت کر کے اپنے بچے کی جان چھڑوائ مگر تشدد زیادہ ہونے کی وجہ سے برداشت نہ کر سکا اور جاں بحق ہوگیا

مقتول کی لاش کو پوسٹماٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال فوارہ چوک شفٹ کر دیا گیا ہے

مقتول کے والد نے آئ جی پنجاب،ار پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے

میں ایک غریب شحص ہوں اور اب جوان بیٹے کے قتل کے بعد اب کوئی سہارا بھی نہیں رہا میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف دیا جائے