لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ کے ٹھیکیدار کے قتل میں اہم پیش رفت ، سوسائٹی کاسکیورٹی گارڈ گرفتار

لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ کے ٹھیکیدار کے قتل میں اہم پیش رفت ، سکیورٹی گارڈ گرفتار

اسلام آباد۔لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ سوسائٹی کے ٹھیکیدار کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تھانہ کراچی کمپنی نے لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ کوگرفتارکرلیاہے۔

تھانہ کراچی کمپنی کی حدودجی ایٹ میں ایک روزقبل لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سرفراز سیال کے ساتھ کروڑوں روپے کے بقایا جات مانگنے پر قتل کئے گئے لائف ریزیڈنشیا ہاوسنگ سوسائٹی کے ٹھیکیدار عبدالوحید خان کے کزن اسماعیل خان نے جو کہ اسی واقعہ میں خود بھی شدید زخمی ہیں نے پولیس کوبیان ریکارڈ کرایا ہے کہ وہ اپنے کزن مقتول عبدالوحید خان کے ساتھ سرفراز سیال سے پیسے لینے آئے تھے

جہاں پر سرفراز سیال کے پاس اسکے دوساتھی عدنان اور نعیم بھی ہاوسنگ سوسائٹی کے دفتر میں موجود تھے کہ سرفراز سیال سے جب پیسے ادا کرنے کو کہاگیا تو اس نے آتشیں اسلحہ سے لیس اپنے دس سیکیورٹی گارڈز بلوائے جنہیں اس نے حکم دیا کہ یہ زندہ نہ جائیں آج تو انہوں نے ہمیں ہاوسنگ سوسائٹی کے دفتر سے باہر نکالا اور سامنے واقع بڑے گراونڈ میں مارتے ہوئے لے گئے

جہاں پر سیکیورٹی گارڈ عمر نے اپنے مالک سرفراز سیال کے کہنے پرمیرے کزن پردوسوتئیس بورگن سےچار فائر کئے جو سارے اسکولگے اور وہ موقع پردم توڑ گیا۔

اس دوران مذکورہ گارڈ عمر اور باقی افراد نےمیرے سر اور جسم پر بندوقوں کےبٹ مارمارکرشدیدزخمی کردیا ۔میرےسرپرٹانکے بھی لگے ہیں۔

کراچی کمپنی پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس ذرئع کا کہناہے کہ مفرورمرکزی ملزم سرفراز سیال نےاسلام آباد پولیس کے ایک ریٹائرڈ سابق سینئر آفیسر اور ایک راولپنڈی پولیس کے سابق سینئر آفیسر کواپنے باقاعدہ ایڈوائزر کے طور پر ملازم رکھا ہواہے۔