اسلام آباد(سی این پی)ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان کی عدالت نے خاوند کو قتل کرنے کے کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر خاتون کو بری کرنے کا حکم سنادیا۔ تھانہ سہالہ میں درج مقدمہ نمبر 35/2016 کی سماعت کے دوران ملزمہ فاطمہ بی بی کے وکیل صادق نواز خٹک عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے فاطمہ بی بی کو بری کرنے کا حکم سنادیا،جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے خاوند اعجاز کو قتل کیاہے،جس کا مقدمہ17 جولائی 2016 ء کوتھانہ سہالہ مین درج کیاگیاتھا اور ملزمہ ضمانت پر تھی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">